جنوبی پنجاب کےہسپتالوں میں الزائمراورڈیمنشیاکی آگاہی اورتشخیص وعلاج کے لیےہفتہ مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔مسز نوشین ثاقب

بہاول پور(واصب ابراہیم غوری سے )بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب مسز نوشین ثاقب نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود، ایم ایس ڈاکٹر سید تنویر حسین، انچارج آؤٹ ڈور ڈاکٹر ذیشان رؤف اور ایڈمن آفیسر غلام سرور موجود تھے۔ بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب مسز نوشین ثاقب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنز کے ایک ایک ہسپتال میں الزائمر اور ڈیمنشیا کے مرض کی آگاہی اور تشخیص و علاج معالجہ کے لیے ایک خصوصی ہفتہ مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ شعبہ بیرونی مریضاں میں سوشل ویلفیئر کے ادارہ نشیمن میں زیر تعلیم خصوصی بچوں کا ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی مفت طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب مسز نوشین ثاقب نے کہا کہ بے سہارا افراد کی دیکھ بھال معاشرے کے خوشحال طبقہ کا اخلاقی فرض ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین، ڈاکٹر اقراء خان، ڈاکٹر شگفتہ اکمل، ڈاکٹر مہوش رشید، سعدیہ کرامت اور ثمینہ فیاض موجود تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com