روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

نہ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی، نہ حکومت ختم ہو گی، شاہ محمود قریشی

ملتان(واصب ابراہیم غوری سے )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام سے لا تعلق نہیں‘ عوام کی پریشانیوں کا احساس ہے،عوام کا ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں،مہنگائی کا تدارک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کرونا کے باعث گزشتہ دو سال سے عالمی معیشت بھی بحرانو ں کی زد میں ہے۔ 2023ء سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔ مشکلات عارضی ہیں وطن کی مٹی سے پیار ہے وطن میں رہنا ہے۔ ملک سے وفا کرنا جانتے ہیں، بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں، نہ کوئی اکاؤنٹس ہیں اور نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے۔ عوام میں سے ہیں اور عوام کے ساتھ ہی رہیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول اعوان پورہ کی مڈل سکول میں اپ گریڈیشن اور این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہامشکلات آتی رہتی ہیں اور انشاء اللہ ختم ہوجائیں گی۔ تمام بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے نہ ان ہاؤس تبدیلی آئیگی اور نہ حکومت ختم ہوگی۔اپوزیشن کو شکست ہوگی۔ تحریک انصا ف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔انہوں نے کہا ہماری نیت درست،دامن صاف، ہاتھ صاف ہیں۔ تحریک انصا ف کی حکومت کا ایک بہت بڑا کریڈٹ ہے کہ کسی قسم کا کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے حوالے سے زیروٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے۔ ماضی میں کرپشن اور اپنو ں کو نوازنے کے چکرمیں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولے گئے۔ماضی کے حکمران دوران اقتدار ملک میں رہے اور اقتدار کے بعد بیرون ملک جا رکر لوٹے گئے پیسوں سے عیاشی کی گئی۔ مگر اب ایسا نہیں ہے موجودہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتے ہوئے قومی خزانے اور وسائل کو عوامی ترقی پر صرف کررہی ہے۔ پہلی مرتبہ عوام کا پیسہ حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی پر صرف ہو رہاہے۔ انہوں نے کہا وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں۔ جو راتوں رات حل نہیں ہوسکے۔ عوام کے مسائل اور پریشانیو ں کا ادراک ہے جنہیں حل کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف خوش قسمت جماعت ہے جس کے پاس خلوص اور محبت کرنے والے کارکن ہیں۔ 2013ء کے انتخابات میں اپوزیشن کاٹی۔ ہمیں ترقیاتی فنڈز کیلئے بجٹ نہیں ملا۔ لیکن مخلص کارکن ہمارے ساتھ رہے۔ 2018ء کے انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا۔ عوا م کے اعتماد پر پورا اترے۔ اب ہم اقتدار میں تمام تر توانائیاں اور وسائل عوام اور عوامی ترقی پر صر ف کررہے ہیں۔ 2018ء کے انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں۔ 5 سال خلوص نیت سے تمام وسائل اور توانائیاں عوامی ترقی پر صرف کریں گے اور 2023ء کی عوامی عدالت میں 5سالہ کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے اور انشاء اللہ 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف ملک بھر میں پھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا ابھی الیکشن کا وقت نہیں نہ ہی الیکشن کی تیاریاں ہیں۔ عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور عوام کے درمیان موجود ہیں۔تقریب سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ندیم قریشی ودیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیخ طاہر‘ شمشیر خان‘ شازیہ وحید ارائیں‘ عروج بخاری‘ مختیار زیدی‘ امین انصاری‘ سید طالب پرواز سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ وہ دربار حضرت موسیٰ پاک کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی کی رہائش گاہ پر گئے جہا ں انہوں نے ان کے بھائی مخدوم میراں مصطفی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی حاجی جاوید اختر انصاری کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے حاجی جاوید اختر انصاری سے ان کے سسر کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ وہ مشتاق بھٹہ اور مظہر بھٹہ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے انکی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ پی ٹی آئی رہنما ملک آصف وجڑ کے چچا کی قل خوانی میں شرکت کی۔ وہ شاہ رکن عالم میں اعجاز قریشی‘ عتیق قریشی‘ شفیق قریشی‘ حامد قریشی ٹائلز والوں کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سیاسی و سماجی رہنما ملک عاشق علی شجرا کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان کے صاحبزادے کی شادی کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا#

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com