روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

حکومتی نالائقی، نااہلی کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے، سعید غنی

کراچی: ( عمران قذافی سے ) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومتی نالائقی اور نااہلی کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں گزشتہ 3 ماہ سے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں سے زیادہ غیرت مند تو پرویز خٹک نکلے جو اپنے صوبے میں گیس نہ ہونے پر بول پڑے۔ ان کراچی کے نام نہاد ٹھیکیداروں ایم کیوایم کو شرم نہ آئی کے کراچی میں گیس نہ ہونے پر بولتے۔

سعید غنی نے کہا کہ چینی اور پیٹرول بحران اس حکومت نے پیدا کیا، نیپرا نے جنوری کی بجلی بلوں میں اضافہ کیا کہ تیل سے بجلی بنائی جا رہی ہے جو مہنگی پڑتی ہے۔آپ کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور گندم کی فصل متاثر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آٹے کا بحران ایک مرتبہ پھر پیدا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی میں کرپشن ہوئی اور گیس بحران سب کے سامنے ہے۔ ایل این جی بروقت نہ منگوانے کی سزاعوام کو کیوں دی جارہی ہے؟ یہاں حکومتی نالائقی اور نااہلی کی سزاعوام کو دی جا رہی ہے، ادویات کی قیمتوں میں بھی بدستور اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں گیس کا بحران ہے صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تو دو اراکین نے اختلاف کیا۔ پورے ملک میں کسانوں کو کھاد نہیں مل رہی۔ عوام کے حقوق کی بات کرنے والی جماعتیں خاموش ہیں، بجلی، گیس، یوریا، چینی، گندم بحران پر ایک لفظ بھی ان کے منہ سے نہیں نکلا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com