روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

حریم شاہ کے پاس موجود بھاری رقم کا دعویدار سامنے آ گیا

اسلام آباد(واصب ابراہیم غوری سے ) ایف آئی اے نے حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں، ایف آئی اے خط لکھ کرنیشنل کرائم ایجنسی سے حریم شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست کرے گی، وائرل ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہے، خاتون کیخلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ زرایع کے مطابق ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کیخلاف کاروائی کیلئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی، وائرل ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں، ویزے ، امیگریشن ،اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ خاتون نے10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر کیلئے سفر کیا، کسٹمز اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے غیر قانونی طریقے سے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حریم شاہ نے پاکستان سے بیرون ملک بھاری رقم اسمگل کرنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پرجاری کر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کے بعد لاکھوں یورو موجود ہیں۔ حریم شاہ نے ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ پہلی بار پاکستان سے اتنی بڑی رقم لے کر بیرون ملک لانے کا تجربہ ہوا۔
پاکستان سے بھاری رقم لندن لے کر آئی ہوں۔ پاکستان کا قانون غریب کو پکڑتا ہے، بھاری رقم کی منتقلی کے دوران خیال کریں کیونکہ حکام پکڑ لیتے ہیں۔ مجھے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اس لیے بہت آسانی سے پیسے منتقل کر لیے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بھی سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور حریم شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی یہ ویڈیو ڈرامہ ہے جو اس نے کراچی میں بیٹھ کر بنائی ہے تاہم اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئیے۔ایک صارف نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر ہی یو کے پہنچی ہے پہنچ کر ان کو یاد آیا کہ اس کی کوئی وقعت نہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com