شعبہ معاشیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں جاب ہنٹنگ کے موضوع پرتربیتی سیشن کا اہتمام
بہاول پور( علی رضا غوری سے )شعبہ معاشیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ڈائریکٹوریٹ آف کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر کے تعاون سے جاب ہنٹنگ کے موضوع پر ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔ سیشن کی نظامت شاہد افضل درانی ڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹرنے کی۔ انہوںنے جاب مارکیٹ اورمسابقتی مارکیٹ میں آگے نکلنے کے لیے ضروری مہارتوں پر گفتگو کی۔ انہوں نے معاشیات کے طلباء کے مستقبل کے امکانات ، مواقع اور بھرتی کے عمل کو شروع کرنے اور اس میں سبقت حاصل کرنے کے بارے میں بھی بتایاـ سیشن میں طلباء کو ان کے بہترین جاب میچ کی تلاش کے لیے کچھ تجاویز پیش کیں۔ سیشن کا اختتام میں شعبہ معاشیات کے سربراہ ڈاکٹر عابد رشید گل نے طلباء پر زور دیا کہ وہ لیبر مارکیٹ کی ضرورتوںکے مطابق ہنر حاصل کریں۔
Load/Hide Comments