روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں 2.5 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیاگیا

بہاول پور(علی رضا غوری سے )صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں 2.5 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیاجس کے بعد سولر پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کاآغاز ہو گیا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ توانائی حکومت پنجاب کی جانب سے مکمل کیے جانے والے اس منصوبے کی کل لاگت 30 کروڑروپے ہے۔2.5میگا واٹ سستی بجلی کا یہ منصوبہ جامعہ کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ قومی گرڈ نظام کو بھی سپلائی مہیا کرئے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت پنجاب کا پنجاب کی جامعات اور تعلیمی اداروں سکولوں کو سولر توانائی سے منسلک کرنے کا حصہ ہے تاکہ وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان ویژن کے تحت پنجاب کو ماحول دوست توانائی سے منسلک کیا جائے اور اربوں روپے کے زرمبادلے کی بچت ہو۔اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، اورممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹرمحمد افضل بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہاکہ ہمیں جس رفتار سے رینوایبل انرجی کی طرف جانا چاہیے تھا، پچھلی تین دہائیوں سے پوری دنیا اس انرجی کی طرف جا رہی تھی ہم نے کورپاور پلانٹ، تھرمل پلانٹ اور ایسے پلانٹ لگائے جس سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم نے 11ہزار پرائمری سکولوں کو رینوایبل انرجی پر منتقل کر دیا ہے اور مزید 4500سکول اس مارچ میں مکمل ہوجائیں گے اور 2400کے قریب بنیادی صحت کے مراکز بھی اس مالی سال میں مکمل کر لیے جائیں گے۔14 ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل ہو چکے ہیں اور باقی اگلے سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن، شیلٹر ہومز،کمشنر آفس، کالجز، یونیورسٹیزاور پبلک کنکشن کو بھی منتقل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ قائد اعظم سولر پارک میں مزید 100میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں جس سے اورنج ٹرین اور دیگر محکموں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ قبل ازیں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان پروگرام کے تحت ہمیں جو انرجی ملے گی اْس سے یونیورسٹی کو تقریبا70ملین روپے کی سالانہ بچت ہو گی جب یونیورسٹی کا انرجی لوڈ کم ہوگاتو نیٹ میٹرنگ کے ذریعے نیشنل گریڈ میں بھی بجلی مہیا کریں گے جس سے یونیورسٹی کو کافی بچت ہو گی۔بعدازاں صوبائی وزیر نے وائس چانسلر کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا جن میں پاکستانی جامعات میں اپنی نوعیت کا پہلا کالج آف نرسنگ، ایمفی تھیٹر، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 4ارب روپے کے زیر تعمیر فیکلٹی عمارات، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی نئی عمارت شامل ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے دورے کے دوران ہاکڑہ آرٹ گیلری کا بھی دورہ کیا اور طلباء وطالبات کے بنائے ہوئے فن پاروں کی تعریف کی۔صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے مرکزی آڈیٹوریم میں اساتذ ہ اور طلباء وطالبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر عارف منصورقیصرانی نے سولر پارک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com