رمیز راجہ کی روائتی حریفوں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کی تجویز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے چار ملکوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کی تجویز دے دی۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے روائتی حریفوں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین مختصر طرز کی سیریز کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رمیز راجہ نے چند آسٹریلوی کرکٹرز کو یہ ٹاسک سونپا ہے کہ وہ اپنے ساتھی کرکٹرز کو دورہ پاکستان کے لیے آمادہ کریں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com