اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

صرف 30 سیکنڈ میں رنگ بدلنے والا اسمارٹ فون

بیجنگ: وی وو کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا اسمارٹ فون بنایا ہے جس کی کیسنگ دھوپ پڑنے پر صرف 30 سیکنڈ میں رنگ بدل سکتی ہے۔

حال ہی میں وی وو نے وی 23 اور وی 23 پرو کے مرکزی فون جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو دھوپ پڑنے پر سینکڈوں میں رنگ بدل سکتے ہیں۔

سے انہوں نے سن شائن گولڈ ماڈل کا نام دیا ہے اور سورج کی روشنی میں فون کا رنگ مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے یعنی نیلے سے پیلا ہوسکتا ہے۔ تاہم اسے واضح طور پر بیک کیسنگ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس پر دو سال کی مسلسل محنت کی گئی ہے۔ لیکن فی الحال دھوپ میں رکھنے پر یہ صرف 30 سیکنڈ میں ایک ہی رنگ اختیار کرسکتا ہے جو نیلگوں مائل سبز رنگت ہے۔

عام حالت میں کسینگ کا رنگ زردی مائل سنہرا ہے۔ لیکن رنگ بدلنے والی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فون میں دیگر شاندار فیچر بھی موجود ہیں۔

سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کے اندر دو سیلفی کیمرے ہیں جن میں سے مرکزی کیمرہ 50 میگا پکسل اور دوسری وائڈ اینگل کیمرہ 8 میگاپکسل کا ہے۔ سیلفی کیمرا آپ کی آنکھوں کو دیکھتے ہوئے آٹو فوکس ہوتا ہے۔ لیکن اس کے دوسرے ماڈل یعنی  وی 23 پرو میں کیمرہ دیکھ کر آپ مزید حیران رہ جائیں گے کیونکہ اس میں 108 میگا پکسل کیمرہ پشت پر نصب ہے ۔ دونوں ماڈلوں میں قریب کی تصاویر کے لیے میکرو سینسر بھی نصب کئے گئے ہیں۔

وی 23 پرو میں قریباً ساڑھے چھ انچ کا اسکرین ہے جس کی ریزولوشن 1080 پکسل اور ساخت اوایل ای ڈی ہے جس کی اطراف خمیدہ ہے۔ اگرچہ ان کی قیمتوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا لیکن جلد ہی انہیں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com