بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نئے مقدمے میں گرفتاری کے وارنٹ جاری

”190 ملین پائونڈ ریفرنس ، سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 ، اور سابقہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سُنا دی گئ“

یوتھ ویژن : ( مباشر بلوچ سے ) اسلام آباد پولیس نے بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، ان کی بیوی بشری بی بی اور دیگر 94 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ حاصل کر لیے ہیں۔ یہ کیس اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے بارے میں کوہسار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے عمران خان، بشری بی بی، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب، شیر افضل مرشد، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنداپور، عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، شعیب شاہین، علی بخاری اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ حاصل کیے ہیں۔

یہ کیس اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہونے والے ہنگاموں اور احتجاج کے حوالے سے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قانون کی فوری عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سے پہلے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

عمران خان، جو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، کو ٹشو خانہ کیس میں ضمانت ملنے کے بعد نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کی اور اسے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن اور سات دیگر کیسز میں منظور کر لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes