وزیراعظم کا سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعظم کا سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

یوتھ ویژن : ( شہزاد حُسین بھٹی سے ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری ایک پریس بیان میں وزیراعظم نے مرحوم سید علی حسن گیلانی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

50% LikesVS
50% Dislikes