وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات

یوتھ ویژن : وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان میں 2.8 بلین امریکی ڈالرز کی سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کے عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نائب وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا دورہ ان حساس شعبوں میں تعاون کے حوالے سے دونوں فریقین کو قریب لانے میں مدد دے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes