سپریم کورٹ ججز کی تنخواہوں اور الاونس میں بڑا اضافہ

یوتھ ویژن : اسلام آباد وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تنخواہوں اور دیگر الاؤنسز میں اضافہ کر دیا ہے۔ ہاؤس رینٹ الاؤنس 68,000 روپے سے بڑھا کر 350,000 روپے اور جوڈیشل الاؤنس 3.42 ملین سے 10.9 ملین روپے کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے ذریعے نافذ ہوا۔
مزید برآں، قومی اسمبلی نے بجٹ 2024-25 میں قانون سازوں کے سفری الاؤنسز میں اضافے کے لیے ترمیم منظور کی، جس کے مطابق سفری الاؤنس 10 روپے سے 25 روپے فی کلومیٹر تک بڑھا دیا گیا ہے اور استعمال نہ ہونے والے سالانہ ہوائی ٹکٹ اگلے سال میں منتقل کیے جا سکیں گے۔
Load/Hide Comments