آئی ایم ایف کا پاکستان سے مزید سخت انسدادِ بدعنوانی اقدامات کا مطالبہ

یوتھ ویژن : ( مظہر اسحاق چشتی سے ) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے حکومت سے کرپشن کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری بدانتظامی کو ختم کیا جائے اور سیاسی مقاصد کے لیے لوگوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ نیب کو زیادہ خود مختار اور مؤثر بنایا جائے تاکہ وہ بہتر طریقے سے احتساب کر سکے۔ حکومت کو جون 2025 تک کرپشن کے خلاف ایک ایکشن پلان بنانے کا کہا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثے اور آمدن کے گوشوارے عوام کے سامنے لائے جائیں اور اثاثوں میں اضافے کو روکا جائے۔ فروری تک اس حوالے سے قانون سازی کی جائے۔
نیب کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے درست معلومات فراہم نہیں کی جاتیں، اس لیے سرکاری اداروں میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔
Load/Hide Comments