پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کی کال

یوتھ ویژن : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کے لیے مرکزی کمیٹی سے لے کر علاقائی سطح تک تمام تنظیمی ونگز کو تیاریاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پنجاب کے اضلاع میں ہونے والے احتجاج کو ڈی چوک کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اس احتجاج کے ذریعے مینڈیٹ چوری اور بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
Load/Hide Comments