اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 روزہ تعطیلات کا اعلان

یوتھ ویژن : ( عمران قذافی سے ) اسلام آبادمیں وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سمٹ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین دن کی عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، 14 سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ ایس سی او کا یہ سمٹ 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، اس سمٹ میں رکن ممالک کے نمائندے، جن میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سمیت چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ایران کے رہنما شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایس سی او سمٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی منظوری دی گئی تاکہ سمٹ کا پرامن اور کامیاب انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔