علی امین گنڈا پور کہاں گئے؟ محسن نقوی کا بڑا انکشاف

یوتھ ویژن : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پاکستان کے کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہیں اور کل رات کے پی ہاؤس سے فرار ہو گئے تھے۔
ڈی چوک پر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ علی امین اسلام آباد میں موجود ہیں اور اگر وہ سامنے آئے تو پولیس انہیں گرفتار کرے گی۔
مزید کہا گیا کہ علی امین کے پی ہاؤس سے فرار ہونے کی فوٹیج بھی موجود ہے، جبکہ پولیس نے متعدد چھاپے مارے لیکن وہ وہاں نہیں تھے۔
Load/Hide Comments