پشتون تحفظ موومنٹ پر بڑی کارروائی، وفاقی حکومت کا بڑا قدم

یوتھ ویژن : وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پی ٹی ایم کو ملکی امن اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
سیکشن 111 بی کے تحت وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے، جس کے بعد نیکٹا کی فہرست میں بھی اس کا نام شامل کیا جا رہا ہے۔

چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی تھی اور انہیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
Load/Hide Comments