پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، نئی بلندیاں چھونے لگی
یوتھ ویژن : ( شہزاد حُسین بھٹی سے ) اس ہفتے کے پہلے دو دنوں میں کمی کے بعد، بدھ کو پاکستان میں سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 24 قیراط سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر 2,75,500 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2,36,197 روپے ہو گئی۔
مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ $2,652.62 فی اونس رہی۔
Load/Hide Comments