ملائیشین وزیراعظم کا اہم دورۂ پاکستان، آج اسلام آباد آمد متوقع
یوتھ ویژن : ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم آج پاکستان کے تین روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ ان دورے کے دوران وہ صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف ملائیشین ہم منصب کا استقبال کریں گے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوگی، اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
دوسری جانب، ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔
Load/Hide Comments