وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی، اہم اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جبکہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکا سے لندن روانہ ہوئے اور آج صبح لندن سے اسلام آباد واپس آئے ہیں۔
وزیر اعظم نے آج کے اہم اجلاس میں ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں وزرا اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا گیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہوگا، جس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments