وفاقی اسپتالوں کی پنجاب حکومت کو حوالگی کا فیصلہ
یوتھ ویژن : وفاقی حکومت نے تین اسپتالوں کو پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جن میں فیڈرل گورنمنٹ ٹی بی سنٹر راولپنڈی، شیخ زید اسپتال، اور پی جی ایم آئی لاہور شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی اسپتالوں کی منتقلی کے معاملات پر کام جاری ہے اور یہ اقدام رائٹ سائزنگ پلان کا حصہ ہے۔ وزارت صحت اور وزارت قانون پنجاب اسپتالوں کی قانونی حوالگی کے امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔
تینوں اسپتالوں کی املاک کی منتقلی آئندہ ماہ متوقع ہے، جس کے لیے رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت صحت کو عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔
Load/Hide Comments