اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 19 تحقیقی جرائد کی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری
یوتھ ویژن : ( حافظ مرجان حیدر سے ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 19 تحقیقی جرائد کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تسلیم کرلیا گیا ہے۔
اس موقع پر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اورک کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف نے کہا کہ یہ جرائد کے ایڈیٹرز کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی کی تحقیقی سرگرمیوں کو معتبر اور معیاری قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہائیر ایجوکیشن کا 8 ماہ کیلئے انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ
پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف، ڈاکٹر شافیہ ارشد (Focal person)، محمد فرید ضمیر (ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی) اور معید عابد (ایڈیشنل ڈائریکٹر او آر آئی سی) نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تسلیم شدہ جرائد کی ایڈیٹوریل ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔
Load/Hide Comments