حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
یوتھ ویژن : ( عمران قذافی سے ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد یہ 246 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 57 پیسے کم کر کے 154 روپے 90 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 3 پیسے کی کمی کے ساتھ 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
یہ نئی قیمتیں یکم اکتوبر رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
Load/Hide Comments