نوری آباد پاور پلانٹ کیس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان بری
یوتھ ویژن : نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، جہاں نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
نیب نے مراد علی شاہ پر توانائی منصوبوں کے فنڈز میں بے ضابطگی اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا تھا، تاہم تمام ملزمان کو بری کردیا گیا۔
یہ فیصلہ کڈنی ہل ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان کی بریت کے بعد سامنے آیا ہے۔
Load/Hide Comments