شوکات یوسفزئی 9 مئی کیس میں بری، شواہد کی کمی پر تمام ملزمان باعزت رہا
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی اور دیگر 17 افراد کو 9 مئی کے فسادات کیس میں ثبوت کی عدم موجودگی کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، شوکت یوسفزئی، سید فریں اور وقار احمد سمیت 18 افراد پر 9 مئی کو ہونے والے فسادات میں شامل ہونے، تورخم روڈ کو بلاک کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔
مزید پڑھیں : سانحہ9 مئی : ثبوت کی کمی پر پی ٹی آئی کارکنان بری
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے تمام 18 افراد کو بری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورے ملک میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، جن میں سرکاری املاک اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
Load/Hide Comments