سانحہ9 مئی : ثبوت کی کمی پر پی ٹی آئی کارکنان بری
پشاور: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی فسادات کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان سمیت 18 ملزمان کو ثبوت کی کمی کے باعث بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ملزمان پر 9 مئی کو لنڈی کوتل میں احتجاج، تورخم روڈ بلاک کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کے الزامات تھے۔ تاہم، عدالت نے شواہد کی عدم موجودگی کے باعث تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
اس کیس کا فیصلہ خصوصی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال نے سنایا۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو 9 مئی فسادات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورے ملک میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، جن میں فوجی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے تھے۔
Load/Hide Comments