لاہور: خاتون جعلی اے ایس پی بن کر سی سی پی او آفس میں داخل
یوتھ ویژن : لاہور میں سکیورٹی انتظامات کے باوجود ایک خاتون جعلی اے ایس پی کی وردی پہن کر سی سی پی او آفس میں داخل ہو گئی۔ خاتون نے سی سی پی او کو بلانے کا مطالبہ کیا، تاہم اس کی مشکوک حرکات اور فینسی جوتے نے سکیورٹی اہلکاروں کو شک میں مبتلا کر دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے دوران تفتیش کوئی مستند ثبوت پیش نہیں کیا، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ سول لائن پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ نوسرباز خاتون کا تعلق ڈیفنس لاہور سے ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments