افغانستان سے دہشت گردی: چین، روس اور ایران نے پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کر دی
یوتھ ویژن : پاکستان کی سفارتی فتح کے بعد چین، روس، اور ایران نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ، اور بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروپ افغانستان سے کارروائیاں کر رہے ہیں، جو پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائن اجلاس میں پاکستان، چین، روس، اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان طالبان کے دہشت گرد گروہوں کو پناہ نہ دینے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی، داعش، اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں بدستور افغانستان میں موجود ہیں۔
مشترکہ بیان میں زور دیا گیا کہ طالبان حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے بین الاقوامی وعدوں پر عمل کرے۔ بیان میں پاکستان اور ایران کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کو بھی سراہا گیا۔
Load/Hide Comments