آئی ایم ایف کا آخری پیکیج،سخت فیصلے اور معیشت میں تبدیلیاں ناگزیر، وزیر خزانہ
یوتھ ویژن : ( مظہر اسحاق چشتی سے ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ پیکیج صرف وفاق تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے، اور یہ آخری پروگرام ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سخت فیصلوں پر عمل درآمد ضروری ہے تاکہ دوبارہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ نہ ڈالنا پڑے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقی کے لیے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا اور ٹیکس محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس وصولی کے عمل میں انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی، اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل چیک پوسٹس متعارف کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں : پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض کی پہلی قسط موصول
انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔
ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے، اور ہمیں معیشت کی بہتری کے لیے اسٹرکچرل تبدیلیوں پر توجہ دینا ہوگی۔