حکومت کا بڑا اقدام،6 وفاقی وزارتوں کا خاتمہ، 2 ضم کرنے کا اعلان
یوتھ ویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) حکومت نے 6 وفاقی وزارتوں کو ختم کرنے اور 2 کو دیگر وزارتوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق، وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے کے لیے پرعزم ہے اور ان وزارتوں کا خاتمہ اس سمت میں اہم قدم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں 7 لاکھ 23 ہزار نئے فائلرز شامل ہوئے ہیں، اب مجموعی تعداد 3.2 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس کے تحت وہ پراپرٹی یا گاڑی نہیں خرید سکیں گے۔
مزید برآں، انہوں نے ایف بی آر میں اصلاحات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے اور 60 فیصد پوسٹیں کابینہ کی منظوری سے ختم کی جا رہی ہیں۔