پنجاب میں سیاحت کے فروغ کےلئے اہم اعلان
یوتھ ویژن نیوز : ( شہزاد حُسین بھٹی سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیاحت کے فروغ اور ترقی کے لئے 26 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم
مریم اورنگزیب چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی آن پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی کنویئنر ہونگی
یوتھ ویژن نیوز کو بتایا کہ وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر تعمیر و مواصلات صہیب احمد ملک، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور ایم این اے افضل کھوکھر کمیٹی کے ممبر ہونگے
چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ٹورازم، سیکرٹری تعمیرات، سیکرٹری انفارمشین، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فارسٹ، سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کمیٹی کے ممبر ہونگے
ڈی جی والڈ سٹی لاہور، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای او آئی ڈیپ، سی اوای اربن یونٹ، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس، ڈی جی ایل ڈی اے اور پرنسپل این سی اے کمیٹی کے ممبر ہونگے
چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی آن پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کاب باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لئے اہم سیاحتی مقامات کی تعمیر وبحالی اور مرمت کی پلاننگ کرے گی
سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے لئے موزوں تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور تجارتی مقامات کی اپ گریڈیشن سے متعلق سفارشات پیش کرے گی
چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لئے کمیونیکیشن سٹریٹجی تشکیل دے گی
چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لئے ون سٹاپ سلوشن کے تحت ڈیجیٹل، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کیا جائے گا
چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے لئے فروغ کے لئے پلانز کی نشاندہی، منظوری اور عملدآمد کے لئے اشتراک کارکرے گی
چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرے گی
سیکرٹری ٹورازم چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی کی انتظامی معاونت کریں گے
چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی برائے سیاحتسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے 15 دن میں سفارشات پیش کرے گی