اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر اور ترقی کی ضمانت ہیں، خواجہ آصف
یوتھ ویژن : ( عمران قذافی سے ) نیویارک میں وزیردفاع خواجہ آصف نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کے دوران کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ اور ماتھے کا جھومر ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں ان کا اہم کردار ہے۔
وزیردفاع نے مزید کہا کہ امریکی معاشرے میں پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیاں روشن مستقبل کی نوید ہیں، اور حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Load/Hide Comments