حسن نصراللہ کے مطلق ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ
یوتھ ویژن : ایرانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی حملے سے حزب اللہ کے رہنماؤں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تاہم حزب اللہ نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
ایرانی میڈیا نے لبنان میں موجود اپنے نمائندے کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کے روز کیے گئے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی قیادت کا کوئی رکن شہید نہیں ہوا، جس کے باعث اسرائیل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں حزب اللہ رہنما حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا، جس میں ان کے شہید ہونے کی افواہیں تھیں۔
مزید پڑھیں : اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی سمیت 3 اہم رہنما شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت پر 10 فضائی حملے کیے، جس سے چار بڑی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فوج کا دعویٰ تھا کہ ان کا ہدف حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر اور حسن نصر اللہ تھے۔
یہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ پانچ دنوں میں بیروت پر سب سے شدید بمباری تھی۔