پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ صبا قمر یونیسیف کی پہلی پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر عمران خان جیسا ستارہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا، افت عمر کا بڑا دعویٰ پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کی کال معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اسلام آباد میں سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال، بچوں نے پھول پیش کیے ڈپٹی کمشنربہاول نگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات پر سخت ہدایات کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا غیر متوقع فیصلہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی عالمی رینکنگ میں بڑی کامیابی، ٹاپ 10 پاکستانی جامعات میں جگہ بنالی آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا بھارت مشرق وسطیٰ تنازعے سے تیل کی سپلائی میں کمی کا سامنا کرنے کے لیے تیار

بچوں کی اسکرین کی عادت سے نجات،آسان طریقے اور مفید مشورے!

بچوں کی اسکرین کی عادت سے نجات،آسان طریقے اور مفید مشورے!

یوتھ ویژن : ٹی وی، آئی پیڈ، اور موبائل فون کا استعمال آج کل ہر انسان کی ضرورت بنتا جا رہا ہے، لیکن والدین کے لیے یہ چیلنج ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکرین کی عادت سے کیسے بچائیں۔ روزمرہ کے کاموں کے ساتھ ساتھ سماجی زندگی میں بھی موبائل فون کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے چھوٹے بچے کئی گھنٹوں تک اسکرین کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں، جسے ماہرین نے "ڈیجیٹل نشہ” قرار دیا ہے۔

نئے دور میں بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات دینا ضروری ہو گیا ہے۔ والدین یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ان کے بچوں کے لیے ‘اسکرین ٹائم’ کی کتنی اہمیت ہے۔ زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارنے سے بچوں کے رویوں، خوراک، اور ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ بچوں کو موبائل اسکرینز سے دور کرنے کے ساتھ انہیں متبادل سرگرمیوں میں بھی مشغول کیا جائے۔ والدین اپنے بچوں کے ساتھ اپنا اسکرین ٹائم شیئر کریں، جس سے بات چیت کے نئے موضوعات ملتے ہیں۔

بچے اپنے والدین کے رویوں سے متاثر ہوتے ہیں، لہٰذا والدین کو بھی اسکرین ٹائم کی حدیں مقرر کرتے ہوئے رول ماڈل بننا چاہیے۔ اپنے اسکرین ٹائم کا خاص خیال رکھیں اور فیملی ٹائم کو ترجیح دیں۔

اگر بچے زیادہ وقت موبائل کے سامنے گزارتے ہیں تو حقیقت پسندانہ اہداف طے کریں۔ مثلاً، اگر بچہ 12 گھنٹے موبائل استعمال کرتا ہے تو اسے 6 گھنٹوں تک کم کرنے سے آغاز کریں۔

جسمانی سرگرمیاں، جیسے چہل قدمی یا کھیل کود، انسان کی صحت کو بہتر بناتی ہیں اور ایندورفنز کا قدرتی اخراج کرتی ہیں۔ بچوں کو باہر کھیلنے کی ترغیب دینا انہیں موبائل کی لت سے بچا سکتا ہے۔

جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق، زیادہ موبائل فون استعمال کرنے سے کمزور تعلیمی کارکردگی، موٹاپا، اور منفی رویے جیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں، لہٰذا بچوں کو کم از کم 60 منٹ تک باہر کھیلنے کی ترغیب دینا ضروری ہے، جس سے ان کی سماجی مہارت، زبان، اور دیگر خوبیاں بہتر ہوں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com