اسکریپ ڈیلر نے بیٹے کو امتحان میں کامیابی پر آئی فون 16 کا تحفہ دیا، ویڈیو وائرل!
بھارت میں ایک اسکریپ ڈیلر نے اپنے بیٹے کو بورڈ امتحان میں ٹاپ کرنے پر آئی فون 16 تحفے میں دے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
ایپل کی آئی فون 16 سیریز کے لانچ ہونے کے ایک ہفتے بعد، صارفین تقریباً 24 گھنٹے پہلے سے اسے خریدنے کے لیے قطار میں موجود رہے، مگر اس نئی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکریپ ڈیلر اپنے بیٹے کو امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے پر جدید ترین آئی فون 16 دے رہا ہے۔ اس دوران، وہ خوشی سے آئی فون پکڑے ہوئے لوگوں سے بات کر رہا ہے جو اس لمحے کی ریکارڈنگ کر رہے ہیں۔
اگرچہ ویڈیو میں زبان واضح نہیں ہے، لیکن لگتا ہے کہ وہ اپنے اسکریپ کے کاروبار کے بارے میں بات کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اسکریپ ڈیلر نے اپنے لیے 85 ہزار بھارتی روپے کا آئی فون خریدا اور اپنے بیٹے کی تعلیمی کامیابی پر ڈیڑھ لاکھ مالیت کا آئی فون 16 تحفے میں دیا۔
تاہم، اس فوٹیج کی اصلیت اور اس میں کیے گئے دعووں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے کیے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ "بیٹے کی کامیابی پر والد کی خوشی آئی فون کی قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔”
دوسرے صارف نے کہا کہ "یہی والد کی محبت ہے بیٹے کے لیے۔” ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ "میں اینڈرائیڈ فون سے اس ویڈیو کو دیکھ رہا ہوں۔”