کینیڈین وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام
یوتھ ویژن : کینیڈا میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، جو کنزرویٹو پارٹی نے پیش کی تھی۔ اس تحریک میں ایک سو بیس ووٹ حمایت میں ڈالے گئے جبکہ دو سو گیارہ ارکان نے مخالفت کی۔
اگرچہ تحریک ناکام ہوئی، ٹروڈو کی حکومت کو کینیڈا میں بڑھتی مہنگائی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹروڈو کی حکومت جرائم پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک لبرل حکومت کی ناکامیوں کا سامنا کر رہا ہے۔
حالیہ سروے کے مطابق، وزیراعظم ٹروڈو کی مقبولیت میں کمی آئی ہے، جہاں کنزرویٹو پارٹی کی مقبولیت تینتالیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے برعکس، حکمراں لبرل پارٹی کے لیے اکیس فیصد جبکہ نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے انیس فیصد لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments