فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے سعودی عرب کا عالمی اتحاد کا اعلان
سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے بین الاقوامی اتحاد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک میں وزارتی اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ یہ اتحاد یورپ اور عرب ممالک کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن کیلئے مشترکہ اہداف پر مبنی عملی پلان ترتیب دیں گے اور جامع و منصفانہ امن کے اصول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی جنگ نے ایک سنگین انسانی المیے کو جنم دیا ہے اور اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ سمیت مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات پر قابض ہے۔ تاہم، دفاع کا حق لاکھوں شہریوں کے قتل کا جواز نہیں ہو سکتا۔
Load/Hide Comments