علاقائی مسائل کے حل کیلئے سینیٹرز کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
یوتھ ویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ ایوان بالا ہاؤس اف فیڈریشن ہے جس میں ملک کی تمام اکائیوں کو یکساں نمائندگی حاصل ہے اراکین سینیٹ جو تمام صوبوں سے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں وہ اپنے علاقوں اور عوام کے مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کریں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر موثر لائحہ عمل اختیار کریں۔ سیدال خان نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف اراکین سینیٹ، سینٹ کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کی چیئر پرسن سینیٹر نسیمہ احسان، بلال احمد مند و خیل، سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی چیئر پرسن سینیٹر بشرا انجم بٹ اور سینیٹر فوزیہ ارشد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اراکین سینٹ کی یہ ذمہ داری ہے اور فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں تاکہ ان کے حل کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جا سکیں ایوان بالا میں تمام صوبوں اور سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہیں اس لیے ایسی قانون سازی عمل میں لائی جاتی ہے جس سے اراکین سینٹ کے متعلقہ علاقوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو ریلیف دینے کے لیے موجودہ حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور پاکستان کے دونوں ایوانوں میں عوام کے ریلیف دینے کے لیے اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف پاکستان کی کوشش ہے کہ پاکستان کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے نہ صرف روزگار میں اضافہ ہوگا بلکہ عام لوگوں کی حالت زار میں بھی بہتری ائے گی اور ملک بھی خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔