بلوچستان کابینہ کے ارکان کی ڈیپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، صوبے کے مسائل پر تبادلہ خیال
یوتھ ویژن : ( علی رضا ابراہیم غوری سے ) ڈیپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے بلوچستان کابینہ کے ارکان کی ملاقات۔ ملنے والے ارکان میں وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی شامل۔
ڈیپٹی چیئرمین سینٹ جناب سیدال خان نے تمام وزرا کا شکریہ ادا کیا اور ممبران کے صوبے میں جاری کام کو سراہا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی امنگوں کے عین مطابق دن رات کام کر رہی ہے اور اس محنت کے نتائج مہنگائی کی کمی کی شکل میں سامنے آرہے ہیں۔ ڈیپٹی چیئرمین سینٹ جناب سیدال خان نے بلوچستان کابینہ کے ارکان کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کی ڈیپٹی چیئرمین سینٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیدال خان کے دروازے تمام لوگوں کے لئے کھلے ہیں جس سے عوام اور وزرا کو صوبے اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی بڑھ رہی ہے انھوں نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو صوبے کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور امید ظاہر کی ان مسائل کو اعلی ترین فورمز پر اٹھایا جائے گا۔
صوبائی وزیر برائے ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے کہا موجودہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلےمیں سینیٹ میں ڈیپٹی چیئرمین سیدال خان کی موجودگی سے اکثر مسائل حل ہورہے ہیں۔
جناب لیاقت لہڑی نے بھی ڈیپٹی چیئرمین سینٹ جناب سیدال خان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ایک عام ورکر کا ایسی پوزیشن پر آنے سے ایک واضح فرق محسوس ہورہا ہے اور ہم مذید پر امید ہیں کہ ایوان بالا صوبے کے مسائل کو اجاگر کرکے ان کو حل کریگی۔