پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ صبا قمر یونیسیف کی پہلی پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر عمران خان جیسا ستارہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا، افت عمر کا بڑا دعویٰ پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کی کال معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اسلام آباد میں سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال، بچوں نے پھول پیش کیے ڈپٹی کمشنربہاول نگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات پر سخت ہدایات کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا غیر متوقع فیصلہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی عالمی رینکنگ میں بڑی کامیابی، ٹاپ 10 پاکستانی جامعات میں جگہ بنالی آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا بھارت مشرق وسطیٰ تنازعے سے تیل کی سپلائی میں کمی کا سامنا کرنے کے لیے تیار

پاکستان کا آذربائیجان سے جے ایف-17 طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

پاکستان کا آذربائیجان سے جے ایف-17 طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

یوتھ ویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان عسکری معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان آذربائیجان کو جے ایف-17، بلاک تھری لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان نے آذربائیجان کی فضائی طاقت کو بڑھانے کے لیے جے ایف-17، بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیف کو حالیہ دورہ پاکستان کے دوران جے ایف-17، بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی جنگی صلاحیتوں اور دیگر مقاصد کے لیے اس کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

صدر الہام علیف کے دورے کے بعد حکومت آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پی اے ایف کا دستہ باکو میں اے ڈی ای ایکس-2024 میں شرکت کے لیے بھیجا جس میں پاک فضائیہ نے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ جے ایف-17 تھنڈر بلاک-تھری کی نمائش بھی کی۔

اس دوران جے ایف-17 نے پی اے ایف ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی) طیارے سے آذربائیجان کے لیے ایئر ٹو ایئر فیولنگ بھی انجام دے کر طویل فاصلے تک پہنچنے کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کیا۔

صدر الہام علیف نے جے ایف-17 تھنڈر بلاک-تھری کی نمائش کا دورہ کرنے کے بعد جے ایف-17 تھنڈر کی جانب سے فضائی مظاہرے کا مشاہدہ بھی کیا جس میں پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں دکھاتے ہوئے طیارے کی تیزی اور دشمن سے نمٹنے کی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

جے ایف-17 تھنڈر بلاک-تھری ایک اے ای ایس اے ریڈار اور لانگ رینج بی وی آر سے لیس 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو عصری فضائی طاقت فراہم کرتے ہوئے جنگی مشن سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آذربائیجان کے بیڑے میں اس کی شمولیت سے ان کی قومی سلامتی کو مضبوطی میں مدد ملے گی۔

آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ یہ حمایت دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ عسکری تعاون کو مضبوط، دفاعی تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com