پاکستان کے مشہوراداکار زوہیب خان اور وانیا ندیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے
یوتھ ویژن : ( ذیشان خان سے ) بچپن میں پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والے معروف اداکار زوہیب خان نے حال ہی میں یوٹیوب پوڈکاسٹ میں اپنی شادی کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔
زوہیب خان، جو اس وقت 22 سال کے ہیں، نے بتایا کہ وہ جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا: "میں تین مہینوں یا ایک مہینے کے اندر شادی کر سکتا ہوں، لیکن خود سے چاہتا ہوں کہ اگلے تین سالوں میں شادی کروں۔”
اداکار نے وضاحت کی کہ وہ اپنے کچھ مقاصد حاصل کرنے کے بعد شادی کرنا چاہتے ہیں، اور اگر وہ چار مہینوں میں وہ مقاصد حاصل کر لیتے ہیں، تو وہ جلد شادی کرنے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔
مزید بات کرتے ہوئے زوہیب نے کہا: "لڑکی شادی کے لیے تیار ہے، وہ کل ہی شادی کرنا چاہتی ہے لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ پہلے کیریئر پر توجہ دے اور پھر شادی کرے۔” اداکار نے مزید بتایا کہ لڑکی ان دنوں ایک ڈرامہ سیریل میں بھی کام کر رہی ہے۔
اپنے والد کے انتقال کے بعد، زوہیب نے بتایا کہ انہیں اور ان کے بڑے بھائی کو گھر کی ذمہ داریاں سنبھالنی پڑیں، جس کی وجہ سے وہ ابھی شادی نہیں کر سکتے۔