ایپل نے iOS 18 لانچ کر دیا،اہل ڈیوائسز کی فہرست اور نئی خصوصیات
یوتھ ویژن : ایپل نے اپنی تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم اپڈیٹ iOS 18 کو باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے، جس کا اعلان جون میں ہونے والی ورلڈ وائیڈ ڈیویلپرز کانفرنس (WWDC) میں کیا گیا تھا۔ یہ اپڈیٹ نئے آئی فون 16 سیریز پر پہلے سے موجود ہوگی اور 16 ستمبر سے پرانے ماڈلز کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔
iOS 18 ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ:
iOS 18 کو اپنے آئی فون پر اپڈیٹ کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کریں:
- اپنے آئی فون میں سیٹنگز ایپ کھولیں۔
- جنرل میں جائیں۔
- سافٹ ویئر اپڈیٹ پر ٹیپ کریں۔
- اگر آپ کے ڈیوائس کے لیے iOS 18 دستیاب ہے تو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال پر ٹیپ کریں۔
- پاسکوڈ درج کریں اور اپڈیٹ کا انتظار کریں۔
iOS 18 کے لیے اہل ڈیوائسز:
iOS 18 کو 25 سے زائد ڈیوائسز کے لیے دستیاب کیا جائے گا، بشمول:
آئی فون 16 سیریز
آئی فون 15 سیریز
آئی فون 14 سیریز
آئی فون 13 سیریز
آئی فون 12 سیریز
آئی فون 11 سیریز
آئی فون SE (2nd اور 3rd جنریشن)
ایپل انٹیلی جنس کی کچھ خصوصیات صرف آئی فون 15 اور اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے دستیاب ہوں گی۔
iOS 18 کی نئی خصوصیات:
- ہوم اسکرین: ایپس اور ویجٹس کو زیادہ آسانی سے ری ارینج کیا جا سکتا ہے، اور یوزرز ڈارک موڈ کے لیے تھیم اور آئیکنز کو حسبِ خواہش بدل سکتے ہیں۔
- کنٹرول سینٹر: کنٹرول سینٹر میں نیا ڈیزائن، اور لاک اسکرین سے ڈائریکٹ ایکشن بٹن کے ذریعے سیٹنگز تک رسائی شامل کی گئی ہے۔
- فوٹوز ایپ: فوٹوز ایپ میں سمارٹ فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو کہ کلیکشنز کو منظم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
- سری: سری اب جیسچر بیسڈ انٹریکشنز کو سپورٹ کرتی ہے۔
- گیم موڈ: مختلف گیمز کے لیے پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا گیم موڈ شامل کیا گیا ہے۔
- میل ایپ: اپڈیٹڈ میل ایپ ای میلز کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرتی ہے، جیسے پرائمری، اپ ڈیٹس، اور پروموشنز۔
- ایپل انٹیلی جنس: ایپل انٹیلی جنس کی بیٹا فیچرز اگلے ماہ کے اپڈیٹ میں دستیاب ہوں گے۔
Load/Hide Comments