ایرانی قراء کی لاہور میں شاندار آمد، تلاوت سے دلوں کو مسحور کرنے والی ایمان افروز تقریب
یوتھ ویژن : ( قاری عاشق حُسین سے ) لاہور میں معروف انٹرنیشنل ایرانی قراء کی آمد پر تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ ٹاؤن شپ لاہور میں شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ان کے پہنچنے پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب میں مشہور قراء قاری حامد شاکر نژاد، قاری غلام رضا قاسیمان، قاری محمد حسین عظیمی خوشرودی، قاری احمد ابو القاسمی اور قاریہ ثنا وحدیث نظری نے شرکت کی۔
ایرانی قراء نے شرکاء کے دلوں کو تلاوت کلام پاک سے مسحور کیا۔ خاص طور پر قاری حامد شاکر نژاد نے اپنی جادوئی آواز سے سامعین کو مسحور کر دیا اور ہر دل میں روحانیت کی لہر دوڑائی۔ سامعین نے قراء کی تلاوت سے اپنے ایمان کو تازہ کیا اور تقریب کا اختتام قاری اللہ بخش کی دعائے خیر سے ہوا۔
Load/Hide Comments