عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عقیدت کے ساتھ جلوس، محافل اور خصوصی انتظامات
یوتھ ویژن : ( عمران قذافی سے ) آج ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر کی گلیاں، محلے، بازار اور سرکاری و نجی عمارتیں برقی قمقموں، سبز جھنڈیوں اور خوبصورت روشنیوں سے مزین کر دی گئی ہیں، جبکہ مساجد میں بھی خصوصی چراغاں کیا گیا ہے۔
مرکزی جلوس اور محافل کا اہتمام
کراچی سمیت مختلف شہروں میں میلاد النبی ﷺ کے جلوس نکالے جائیں گے۔ جماعت اہلسنت کراچی کا مرکزی جلوس آج سہ پہر 3 بجے علامہ سید شاہ عبدالحق قادری اور دیگر علما و مشائخ کی قیادت میں بولٹن مارکیٹ سے روانہ ہوگا، جو براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا۔ یہاں شام 5 بجے جماعت اہلسنت کراچی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی ﷺ منعقد ہوگا۔
Load/Hide Comments