عالمی یومِ جمہوریت،امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کا جمہوری اصولوں کی پاسداری کا عزم
یوتھ ویژن : کراچی میں ہر سال 15 ستمبر کو عالمی یومِ جمہوریت منایا جاتا ہے، جس کا مقصد جمہوریت کے اصولوں کو فروغ دینا اور برقرار رکھنا ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں جمہوری طرز حکومت کی اہمیت پر غور کرنے اور اس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ جمہوریت عوام کو اختیار دیتی ہے، اور اس دن ہم آزادی، شمولیت اور مساوات کے اصولوں کو مناتے ہیں جو جمہوریت کی بنیاد ہیں۔
Load/Hide Comments