پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ صبا قمر یونیسیف کی پہلی پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر عمران خان جیسا ستارہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا، افت عمر کا بڑا دعویٰ پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کی کال معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اسلام آباد میں سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال، بچوں نے پھول پیش کیے ڈپٹی کمشنربہاول نگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات پر سخت ہدایات کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا غیر متوقع فیصلہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی عالمی رینکنگ میں بڑی کامیابی، ٹاپ 10 پاکستانی جامعات میں جگہ بنالی آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا بھارت مشرق وسطیٰ تنازعے سے تیل کی سپلائی میں کمی کا سامنا کرنے کے لیے تیار

وزیراعظم محمد شہباز شریف سےایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگوآساکاوا کی اہم ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سےایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگوآساکاوا کی اہم ملاقات

یوتھ ویژن : ( ثاقب ابراہیم غوری سے ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر جناب مساتسوگو آساکاوا نے آج ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے، وزیراعظم نے اے ڈی بی کے وفد کو حکومت پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کے سلسلے سے آگاہ کیا جن میں ٹیکس محصولات میں اضافہ، توانائی کے شعبے کی اصلاحات، مالی استحکام کو بہتر بنانا، موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کے خلاف اقدامات، غیر ہدف شدہ سبسڈی میں کمی اور سماجی تحفظ کو بڑھانا شامل ہیں۔

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان کے ایک بانی ممبر کی حیثیت سے طویل وابستگی کو سراہا۔ انہوں نے جامع اصلاحات کرنے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی اور پاکستان کے لیے بینک کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے کی بینک کے عزم کی تجدید کی۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم اور اے ڈی بی کے صدر نے 400 ملین امریکی ڈالرز کے سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 320 ملین امریکی ڈالرز مالیت کے خیبرپختونخوا دیہی روڈز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے مسودے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے یہ دونوں منصوبے سیلاب سے تباہ حال علاقوں کی بحالی سے متعلق ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com