حکومتی ارکان کو آئینی بل کی خبر تک نہیں،عاطف خان کی حکومت پر کڑی تنقید
یوتھ ویژن : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے آئینی ترمیمی بل کے حوالے سے شفافیت کے فقدان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایک نیوز پروگرام میں بات کرتے ہوئے عاطف خان نے انکشاف کیا کہ حکومتی ارکان خود آئینی ترمیمی بل کے مندرجات سے لاعلم ہیں۔
انہوں نے کہا، "اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو وہ بل عوام کے سامنے پیش کرتی، لیکن حکومتی ارکان تک کو ترمیمات کا علم نہیں۔”
عاطف خان نے یہ بھی کہا کہ کچھ ایم این ایز پارلیمانی اجلاسوں کے دوران سو رہے تھے یا غیر متوجہ تھے، جس سے حکومتی سنجیدگی پر سوالات اٹھتے ہیں۔
Load/Hide Comments