"وکلاء کی لاشوں پر سے گزرنا ہوگا”،آئینی ترامیم کے خلاف حامد خان کی وکلاء تحریک کا اعلان
یوتھ ویژن : ( ایڈوکیٹ واصب ابراہیم غوری سے ) سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف 19 ستمبر سے "وکلاء تحریک” شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے آئینی عدالت کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آئینی عدالت بنانی ہے تو وکلاء کی لاشوں پر سے گزر کر بنانی ہوگی۔”
مزید پڑھیں : قومی اسمبلی کا آئینی ترامیم پر اجلاس دوبارہ شیڈول، مولانا فضل الرحمان کی حمایت کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی دوڑ دھوپ
انہوں نے آئینی ترامیم کو "آئین کا جنازہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء پہلے ہی ان ترامیم کو مسترد کر چکے ہیں اور سپریم کورٹ کے ہوتے ہوئے کسی اور آئینی عدالت کی ضرورت نہیں۔
وکلاء 19 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ سے اس تحریک کا آغاز کریں گے اور کسی بھی نئی عدالت کے قیام کی مخالفت کریں گے۔
Load/Hide Comments