پی ٹی آئی کے گرفتاراراکین اسمبلی سب جیل سے رہا
یوتھ ویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قومی اسمبلی کے اراکین (ایم این ایز) کو سب جیل سے رہا کر دیا گیا ہے جب عدالتی مجسٹریٹ نے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔
شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم، شاہ احد، نسیم شاہ اور اویس احمد چٹھہ کو پارلیمنٹ لاجز سے رہا کیا گیا، جو گرفتار پی ٹی آئی اراکین کے لیے سب جیل قرار دی گئی تھی۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام گرفتار پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ضمانت پر فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور پی ٹی آئی کے اراکین کی رہائی کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے اراکین کی گرفتاری کی اجازت دی تھی جو ایس آو پی کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ہوئی۔