وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ
یوتھ ویژن : خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے صحافیوں کے خلاف کیے گئے توہین آمیز ریمارکس پر وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے شدید مذمت کی ہے۔ گنداپور نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے میں صحافیوں کو "بکا ہوا” اور "منافق” قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ میں کام کر رہے ہیں۔
گنڈاپور کے بیان پر صحافی برادری اور حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) نے ان کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بھی گنداپور کی زبان کو "شرمناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو معافی مانگنی چاہیے۔
پی ٹی آئی کی آج ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے مائیک ہٹا کر احتجاج کیا اور گنداپور کے ریمارکس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔